انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے کوششیں ...

Egypt's Dar Al-Ifta

انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے کوششیں تیز کرنا

Question

متعلقہ ادارے کس طرح انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر سکتے ہیں؟ 

Answer

انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والے تمام اداروں کو دینی اور قومی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوۓ اس بات کاادراک ہونا چاہیے کہ دہشت گردی کا خطرہ صرف مقامی سطح پر ہونے والے نقصانات تک محدود نہیں، بلکہ اس کے منفی اثرات اس خطے کے تمام ممالک کے استحکام اور سلامتی پر پڑتے ہیں۔ اور یہ کہ یہ خطرہ کئی سالوں سے اس فکر کے خلاف مزاحمت کو نظر انداز کرنے اور غیر اہم سمجھنے کا ایک فطری نتیجہ ہے، لہٰذا، ان اداروں کو - خاص طور پر مذہبی اداروں کو - چاہیے کہ کیڈرز، علماء اور مبلغین کے لیے عالمی سطح پر تربیتی پروگرام تیار کرنے کی کوشش کریں تاکہ ان کیڈرز کو انتہا پسند سوچ کا عالمی سطح پر مقابلہ کرنے  کےقابل بنایا جاسکے، تاکہ عالمی سطح پر اس سوچ کا مقابلہ کرنے میں ان کا مؤثر کردار ہو ۔

انہیں اپنے تربیتی پروگرام کے منصوبے میں انتہا پسند نظریات کا مقابلہ کرنے اور ان کی روک تھام کے طریقہ کار کے لیے کئی پروگرام مختص کرنے چاہییں۔

انہیں اپنے منصوبے میں انتہا پسندانہ نظریات کو ختم کرنے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے دنیا بھر کے ممالک کیلئے بیرونی قافلوں کا نظام بھی ترتیب دینا چاہیے۔

انتہا پسندی اور دہشت گردی کی تشخیص اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے ان اداروں کو عربی اور غیر عربی زبانوں میں خصوصی پیجز بنا کر اپنے الیکٹرانک شعبے کو مزید بڑھانے کی وقتاً فوقتاً کوشش کرنی چاہیے۔

Share this:

Related Fatwas