وہابیت کا خوارج کے ساتھ تعلق
Question
وہابی کون ہیں؟ کیا وہ خارجی ہیں؟
Answer
وہابیت ایک اسلامی فرقہ ہے جو جزیرہ نمائے عرب کے علاقے نجد میں اپنے بانی شیخ محمد بن عبد الوہاب (1703 - 1792) کے ساتھ ظاہر ہو کر اسی کی طرف منسوب ہوا۔ وہابیت نے کچھ امور کی طرف دعوت دی جن سے اہل السنۃ والجماعت کے علماء اور آئمہ کو اختلاف ہے اور ان میں سے مشہور ترین امور یہ ہیں: صالحین کی قبروں پر مسجدیں بنانا جائز نہیں ہے، ان مساجد میں نماز پڑھنا حرام ہے، قبروں پر گنبد بنانا حرام ہے، انبیاء اور صالحین سے مدد طلب کرنا حرام ہے ، ان سے تبرک حاصل کرنا حرام ہے، اللہ تعالیٰ کے ہاں انہیں وسیلہ بنانا حرام ہے اور ایسا کرنے والا شرکِ اکبر میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ اور یہ آخری بات سب سے بڑی بات ہے، اس مقولے کی وجہ سے انہوں نے بہت سے مسلمانوں کی تکفیر کی، بلکہ جمہور علماء اور صالحین پر بھی یہی حکم لگایا۔ کیونکہ علماء اور صالحین نے مذکورہ بالا تمام باتوں کو جائز کہا ہے اور یہی شاید وہابیوں کو خارجیوں سے تشبیہ دینے والے اسباب میں سے ایک سبب ہے یہ لوگ پوری امت کو ایسے امور کی وجہ سے کافر بناتے ہیں جو کفر کے اسباب ہی نہیں ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ کبیرہ گناہ کا مرتکب کافر ہے جو ہمیشہ جہنم میں رہے گا۔