داعش خواتین کے ساتھ معاملات
Question
کیا داعش خواتین کے ساتھ جو کچھ کر رہی ہے وہ اسلامی تعلیمات میں سے ہے؟
Answer
داعش خواتین کے ساتھ انتہائی سفاکیت کے ساتھ پیش آتی ہے، بلکہ وہ اپنے غیر انسانی معاملات کو جائز قرار دینے کے لیے اسلامی شریعت کو استعمال کرتی ہے۔ برسوں پہلے اس تنظیم نے اس سے متعلق ایک ضابطہ جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ لڑکیوں کی شادی کی شرعی عمر نو سال ہے! اور یہ کہ لڑکیوں کی تعلیم حاصل کرنے کی زیادہ سے زیادہ عمر پندرہ سال ہے، اور اس تنظیم نے سائنسی اور طبی رائے کو پھینکتے ہوئے گیارہ سال سے لے کر چھیالیس سال تک کی تمام خواتین کو ختنے کرانے کا حکم دیاتھا۔اس نے کاسمیٹک کے کام پر بھی مکمل پابندی عائد کردی تھی، اور جہاں تک بیوٹی سیلون کا تعلق ہے تو ان کے مطابق وہ شیطانی کام ہیں۔ اور تنظیم نے اس بات پر زور دیا کہ شادی کے بعد خواتین کا کام نظروں سے چھپ کر رہنا ہوتا ہے اور ڈگریاں وغیرہ حاصل کرنے کے لیے انہیں ادھر ادھر گھومنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اور تنظیم کا مال بڑھانے کے لیے غلاموں کی ایک منڈی قائم کی گئی جس میں (سبایا) کے نام سے خواتین کا کاروبار کیا جاتا ہے۔