صفائی اور پاکیزگی

Egypt's Dar Al-Ifta

صفائی اور پاکیزگی

Question

صفائی کے اہتمام میں اسلام کے کیا مظاہر ہیں اور صفائی کی کیا فضیلت ہے؟

Answer

اسلام نے صفائی اور پاکیزگی کی تاکید فرمائی ہے، اور انہیں اپنے پیغام کا محور اور ایمان کا حصہ قرار دیا ہے، اور اپنے پیروکاروں کو حکم دیا کہ وہ مختلف شعبوں میں ان کے اسباب کو مدنظر رکھیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ تزکیۂ نفس میں ان کا گہرا اثر ہے اور انسان کو زندگی کے بوجھ کو اٹھانے کے قابل بنانے ان کا بہت کردار ہے۔ صفائی کے اہتمام میں اسلامی مظاہر میں سےکچھ یہ ہیں: اسلام گھروں کی اور عوامی مقامات کی صفائی اور انہیں گندگی اور غلاظت سے پاک کرنے کے ساتھ ساتھ کپڑوں کی پاکیزگی اور ظاہری خوبصورتی کی بھی تاکید کرتا ہے اور  منہ اور دانتوں کو ان باقیات سے پاک کرنے پر بھی زور دیتا ہے جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں ۔۔۔اور ان کے علاوہ دیگر مظاہر۔

Share this:

Related Fatwas