قومی وحدت
Question
معاشرے کے بارے میں اسلامی نظریے کی حقیقت کیا ہے؟
Answer
شریعتِ مطہرہ نے قومی وحدت پر زور دیا ہے اور اپنے پیروکاروں کو اس پر عمل پیرا ہونے کی تاکید کی ہے۔ کیونکہ شریعت کی نظر میں تمام لوگ ایک ہی انسانی معاشرہ ہیں جس کی بنیاد بقائے باہمی، امن اور تکثیریت کے اصولوں پر، جبر و تشدد اور فتنے فساد کو مسترد کرنے ، اور معاشرے میں انتہا پسند مضر نظریات کی ترویج کے لیے مذہب کا استعمال مسترد کرنے پر قائم ہے ۔