نماز کو مؤخر کرنا

Egypt's Dar Al-Ifta

نماز کو مؤخر کرنا

Question

نمازِ عشا کو آدھی رات تک مؤخرکرنے کا کیا حکم ہے؟

Answer

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت شدہ احادیث میں یہ آیا ہے کہ  نمازِ عشا کو اول وقت  سے رات کے ایک تہائی حصے یا نصف رات تک مؤخر کرنا افضل ہے، ان احادیث میں سے ایک حدیث امام  ترمذیؒ نے حضرت زید بن خالد الجہنی رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:" اگر مجھے اپنی امت کے حرج و مشقت میں مبتلا ہونے کا خطرہ نہ ہوتا تو میں انہیں ہر نماز کے وقت (وجوباً ) مسواک کرنے کا حکم دیتا، نیز میں نمازِ عشاء کو تہائی رات تک مؤخر کر دیتا"۔

یہ حکم اس کے لیے ہے جو جانتا ہے کہ اگر وہ اس میں تاخیر کرے گا تو اس پر نیند یا سستی غالب نہیں آئے گی، اور  اس کے ساتھ یہ کہ وہ مساجد میں اذان اور اقامت کے اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے نمازِ عشا  گھر میں پڑھ رہا ہو، بصورت دیگر ضروری ہے کہ نمازِ عشا جلدی اور اول وقت میں ادا کی جاۓ۔

Share this:

Related Fatwas