نذر کو پورا کرنا

Egypt's Dar Al-Ifta

نذر کو پورا کرنا

Question

اس نذر کا کیا حکم ہے جب نذر ماننے والا اسے پوری کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو ؟

Answer

جب کسی انسان نےکوئی نذر مانی ہو اور اسے پوری نہ کر سکے یا اس نے نذر مانی لیکن کوئی چیز مقرر نہیں کی؛ اس صورت میں اسے قسم کا کفارہ ادا کرنا ہو گا آپ ﷺ کے فرمان ہے : "جس نے کوئی نذر مانی بغیر کسی چیز کا  نام لیے تو اس پر قسم کا کفارہ ہے اور جس نے اللہ کی نافرمانی والے کام کی نذر مانی تو اس پر بھی قسم کا کفارہ ہے یا جس نے نذر مانی اور پوری نہیں کر سکتا تو اس پر بھی قسم کا کفارہ ہے ،اور جس نذر مانی اور پوری کرنے کی طاقت رکھتا ہے تو اسے پورا کرے " اور کفارے کی تفصیل یہ ہے:

 اول : دس مسکینوں کو کھانا کھلانا یا انہیں کپڑے دینا، اور یہ ادائیگی اپنی استطاعت کے مطابق کرے گا جیسے  کہ قسم کے کفارہ پر اللہ کا فرمان ہے:( پس اس کا کفارہ یہ ہے دس مسکینوں کو درمیانی درجے کا کھانا کھلانا جیسا وہ اپنے گھر والوں کو کھلاتا ہے یا انہیں کپڑا دینا یا غلام آزاد کرنا اگر وہ یہ نہ پاۓ تو تین دن روزے رکھے۔اور فقیر کو کھانے کی یا کپڑوں کی قیمت دینا بھی جائز ہے۔

دوسری چیز :

جو شخص کھانے یا کپڑے یا  ان کی قیمت کی صورت میں کفارہ ادا کرنے سے عاجز ہو تو اس پر تین دن روزے رکھنا واجب ہے۔

Share this:

Related Fatwas