نذر پوری کرنا

Egypt's Dar Al-Ifta

نذر پوری کرنا

Question

ایک عورت نے اپنی زندگی میں سوموار اور جمعرات کو اللہ تعالی کے لیے روزہ رکھنے کی نذر مانی، لیکن اس کی شدید مشقت کو دیکھتے ہوۓ اس کے شوہر نے اسےروزۓ رکھنے سے روک دیا، تو کیا اس پر اپنی نذر پوری کرنا واجب ہے؟

Answer

اگر کوئی شخص نذر پوری نہ کر سکے تو اسے قسم کا کفارہ ادا کرنا ہوگا، اور جب شوہر نے شدید مشقت کی وجہ سے اپنی بیوی کو روزہ رکھنے سے روک دیا تو عورت پر لازم ہے کہ اپنے شوہر کی بات مانے، لہٰذا وہ روزہ نہ رکھے، اور اس پر قسم کا کفارہ دینا واجب ہوگا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: "جس نے کوئی ایسی نذر مانی جس کی اس نے وضاحت نہیں کی تو اس کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے، اور جس نے کوئی ایسی نذر مانی جس کی اس میں طاقت نہ ہو تو اس کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے۔ " (سننِ کبری از امام بیہقی)

Share this:

Related Fatwas