لوگوں سے زیادتی کرنا

Egypt's Dar Al-Ifta

لوگوں سے زیادتی کرنا

Question

لوگوں کو گالی دینے اور ان کی عزتیں مجروح کرنے والے  کا کیا حکم ہے؟

Answer

سیدنا سعید بنِ مسیب رضی اللہ تعای عنہ نے روایت کیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سب سے بڑا سود یہ ہے کہ ناحق کسی مسلمان کی عزت پر دست درازی کی جائے۔ اسے امام احمد اور امام ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔ اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بے عزتی کرنے، عزتیں پامال کرنے اور لوگوں کی عزتوں میں جھانکنے سے شدید تنبیہ فرمائی ہے  اور اسے  سود کہا ہے، بلکہ فرمایا کہ یہ سب سے بڑا سود ہے۔ تو اس لحاظ سے یہ فعل سنگین جرم اور  شنیع گناہ ہوا۔ اور عزتوں میں دخل اندازی کرنا گناہِ کبیرہ ہوا؛  کیونکہ اس کا تعلق حقوق العباد سے ہے اور اسی لیے یہ فعل کرنے والا سخت وعیداور عقابِ شدید کا مستحق ہے۔

Share this:

Related Fatwas