خواتین کو ہراساں کرنے کا رجحان
Question
عورتوں کو ہراساں کرنے یا انہیں زبانی یا اخلاقی زیادتی کا نشانہ بنانے کا کیا حکم ہے؟
Answer
عورت نصف معاشرہ ہے، اور وہ انسان ہونے میں مرد ہی کی طرح ہے اور اس کے کردار کی اہمیت مرد کے کردار سے کم نہیں ۔ وہ معاشرے کا نصف حصہ ہے اور باقی نصف حصے کی ماں ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کے بہترین ہونے کا معیار عورتوں کے ساتھ حسن سلوک پر مبنی کیا ہے۔ پس آپ ﷺ فرماتے ہیں: ’’ایمان میں سب سے کامل ایمان والے وہ ہیں جو بہترین اخلاق کے حامل ہوں اور تم میں سے بہترین وہ ہے جو اپنی بیویوں کے لیے بہترین ہو۔‘‘ اسے امام ترمذی نے ’’الجامع‘‘ میں روایت کیا ہے۔ اسی وجہ سے اسلام نے انہیں ہراساں کرنے یا نقصان پہنچانے کی تحریم پر زور دیا۔ سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” تم میں سے کسی کے سر میں لوہے کی سوئی مارنا اس کے لیے اس سے بہتر ہے کہ وہ کسی ایسی عورت کو چھوئے جو اس کے لیے جائز نہ ہو۔ اسے امام طبرانی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔