گھٹی دینا
Question
نومولود کی " تحنيك" کا کیا مطلب ہے اور اس کا کیا حکم ہے اور اس کا طریقہ کیا ہے؟
Answer
نومولود کی تحنیک کہتے ہیں:شہد اور کھجور وغیرہ جیسی میٹھی چیز چبا کرنومولود کے منہ میں ڈالنا اور اسے منہ کے اندر مل دینا۔ فقہاء نے اسے سنت اور مستحب قرار دیا ہے؛ کیونکہ نبی اکرم ﷺ نے یہ عمل کیا ہے،حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں: میرے ہاں بیٹا پیدا ہوا، میں اسے لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا نام ابراہیم رکھا اور اسے ایک کھجور کی گھٹی دی۔ متفق علیہ۔ اس انتباہ کے ساتھ ہے کہ ایسا کرنے والے کو اس معاملے میں تجربہ ہونا چاہیے۔ تاکہ اس سے نومولود کو نقصان نہ پہنچے، اور وہ اس بچے کا فائدہ اور بھلا کرتا کرتا اسے نقصان نہ پہنچا بیٹھے ۔