نصف رات اور اس کے تہائی حصے کا حساب
Question
نصف رات اور اس کے تہائی حصے کا حساب کیسے لگایا جاۓ؟
Answer
رات غروب آفتاب سے شروع ہو کر طلوع فجر تک ہوتی ہے، غروب اورطلوع فجر کا جو درمیانی وقت ہے وہ رات ہے اور اس کا نصف جاننے کے لیے اس درمیانی وقت کے گھنٹے شمار کرکے انہیں دو پر تقسیم کیا جائے اور اس حاصل کو مغرب کے ساتھ ملایا جاۓ تو یہ آدھی رات کا وقت نکل آتا ہے، اور اس وقت کو تین حصوں میں تقسیم کیا جاۓ، پھر ایک تہائی قدر کو مغرب کے وقت کے ساتھ ملایا جاۓ تو یہ رات کا ایک تہائی وقت نکل آتا ہے۔