ادارہ جاتی اجتہاد کی اہمیت

Egypt's Dar Al-Ifta

ادارہ جاتی اجتہاد کی اہمیت

Question

ہماری عصری زندگی میں اجتماعی اور ادارہ جاتی اجتہاد کی کیا اہمیت ہے؟

Answer

عصری سماجی مسائل کو حل کرنے میں  اجتماعی اور ادارہ جاتی اجتہاد کا ایک با مقصد اور بہت اہم کردار ہے، خاص طور پر موجودہ دور میں؛ کیونکہ نظام ہاۓ زیست میں مستقل اور پے در پے ترقی اور اس میں پیش آنے والے جدید مسائل کے حل کیلئے مستقل ایسے عمیق غور و فکر اور تدبر کی ضرورت ہے جو کہ عصرِ حاضر کے موافق ہو، اس لئے اس میں انفرادی اجتہاد بہت مشکل ہے ، کیونکہ اسلام سرحدیں پھیل چکی ہیں اور دنیا کے مختلف ممالک میں مسلمانوں کی تعداد میں اتنا اضافہ ہو چکا ہے کہ فرد واحد خواہ کتنی ہی کوشش کرلے تمام مسائل کو نہیں جان سکتا۔ لہٰذا اجتہاد کو ایک اجتماعی اور ادارہ جاتی عمل ہونا چاہیے جو  گزرتے دنوں میں ہونے والی اس وسعت کو ایڈجسٹ کر سکتا ہو ۔ اجتماعی اجتہاد مکالمے  اور عملی مشاورت کے اصول اور مختلف شعبوں کے ماہرین کی مہارت کو استعمال میں لانے کی بھی اجازت دیتا ہے، خاص طور پر چونکہ ہم تخصص کے دور میں ہیں، ان علوم کی ترقی اور ان ثقافتوں میں فرق کی وجہ سے یقیناً ایک مجتہد  کیلئے ان تمام علوم اور ثقافتوں کا کما حقہ علم حاصل کرنا مشکل ہے۔ اجتماعی اجتہاد معاشرتی ہم آہنگی کی ایک شکل ہے، بقائے باہمی اور فکری رواداری کا ایک ذریعہ ہے اور وحدتِ امت اسلامیہ کے سب سے بڑے ذرائع میں سے ایک ہے۔

Share this:

Related Fatwas