سائکالوجی\نفسیاتی علوم

Egypt's Dar Al-Ifta

سائکالوجی\نفسیاتی علوم

Question

انتہا پسند شخص کی نفسیات اور اس کی افکار کی نوعیت کے متعلق سائکالوجی کا کیا نظریہ ہے؟

Answer

شدت پسند انسان اکثر اوقات یہ خیال کرتا ہے کہ وہ اپنے اردگرد سب لوگوں سے ممتاز ہے، اور یہ خیال کرتا ہے کہ یہ امتیاز اسے نظریات میں تشدد اور تعصب سے یا اپنے فرائض اور ان کے طریقہۂ ادائیگی میں سختی کی وجہ سے حاصل ہوتا ہے۔ لہٰذا، ایسے لوگ اس سوچ سے تشدد کو ایکسرسائز کرتے ہیں کہ وہ دوسروں سے مختلف اور ان سے اجنبی ہیں،بلکہ وہ ان کے لیے ہدف بن چکے ہیں۔اس لیے وہ پورے عزم کے ساتھ  تشدد کو یہ اعتقاد رکھتے ہوۓ ایکسرسائز کرتے ہیں اور پھیلاتے ہیں کہ یہ انہیں تحفظ دے گا اور ان کا یہ تمیز برقرار دکھے گا۔

فضلیت یا امتیاز کی یہ جستجو بعض اوقات انتہا پسندوں کے معاکس رد عمل کے طور پر پیدا  ہوجاتی ہے، جب وہ اس فعل کے ذریعے حقیقت کے برعکس نتیجہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہوں، مطلب یہ کہ وہ معاشرہ جس میں انتہا پسند رہتے ہیں ان معاشروں کےساتھ برابری کی سطح پر کھڑے ہونے کے قابل نہیں ہوتا ہے جنہوں نے تہذیبی کامیابیاں حاصل کر رکھی ہوں اور معاشی اور تکنیکی محاذوں پر ترقی کر چکے ہوں، جس کا اثر ان معاشروں کے درمیان زبردست روابط اور وسیع فرق کےظہور کے نتیجے میں اور بھی بڑھ جاتا ہے، جو انتہا پسندوں کو  اس طرزِ عمل پر  اکساتا ہے تاکہ وہ دوسروں سے اپنی فضلیت اور امتیاز ثابت کرے ، اور یہ  کہ اب بھی وہ اس خاصیت کے حامل ہیں جو انہیں دوسروں سے منفرد بناتی ہے۔

Share this:

Related Fatwas