انتہا پسندی کا ظہور

Egypt's Dar Al-Ifta

انتہا پسندی کا ظہور

Question

معاشروں میں انتہا پسند کیسے ظاہر ہوتا ہے؟

Answer

معاشروں میں انتہا پسند ایک دم ظاہر نہیں ہو جاتا بلکہ وہ متعدد ماسک لگا کر اپنے اہداف کو اپنی طرف متوجہ کرنے اور بھرتی کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے اور اپنے آپ کو اہلِ عالم اور امت اسلامیہ کی اصلاح کے لیے ایک داعی اور پیغامبر کے طور پر پیش کرتا ہے، جس چیز کو مانتا ہے نجی اور معاشرتی زندگی کے تمام مسائل میں اسے بطور حل تجویز کرتا ہے، لیکن ذرا سی غور وفکر اس کےمطالبے کے جھوٹ اور  نقصانات کو بے نقاب کر دیتی ہے۔

ماہرین نفسیات اور سماجیات کی بڑی تعداد نے انتہا پسندی کو - خاص طور پر نظریاتی انتہا پسندی جو کہ انتہا پسندی کی سب سے خطرناک اور زیادہ مؤثر قسم سمجھی جاتی ہے – دیکھا کہ انتہا پسندی ایسی اقدار کا مجموعہ پیدا ہونے کا نتیجہ ہے جو مروجہ اقدار اور رسوم و رواج سے متضاد ہیں،اور جن سے انتہا پسند متاثر ہو جاتا ہے اور ان کی مبادیات اور اخلاقیات کو اپنا لیتا ہے، اور یہ متضاد نظام انتہا پسند کی اپنے معاشرے میں نظام سے یا سماجی ڈھانچے سے بیگانگی اور اجنیت کی بڑھتی ہوئی کیفیت کے بعد پیدا ہوتا ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ اجنبیت کی یہ کیفیت کئی متفرق یا مشترک اسباب کی بنا پر شدت پسند کے ضمیر میں بتدریج راسخ ہوتی رہتی ہے،اور ان میں بعض اسباب اس نفسیاتی اضطراب کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں جس کا شدت پسند کو سامنا ہوتا ہے، جیسے احساس کمتری یا جذبات میں عدم توازن اور متعصبانہ رجحانات کا شکار ہونا ، اور اس کے اندر جنونیت اور تعصب کا پایا جانا۔ انتہا پسند تسلط والا شخص ہوتا ہے جو انتہا پسندانہ سوچ کو اپنا کر اس تسلط کو استعمال کرنے میں میلان رکھتا ہے، اور اس فکر کو اس وجہ سے اپناتا ہے کہ یہ فکری نظام اسے دوسروں پر برتری کی ضمانت دیتا ہے۔

Share this:

Related Fatwas