فکری دہشت گردی
Question
تکفیری تحریکوں کے ہاں ہم فکری دہشت گردی کے پراسس کو کیسے سمجھیں؟
Answer
انتہا پسند شخصیت ان مسائل میں سے کسی کے حوالے سے تنقیدی تجزیاتی بحث نہیں کر سکتی جو ان کے نقطہ نظر کی اساس ہو، اس لیے وہ فکری دہشت گردی کے طریقہ کار کا سہارا لیتے ہیں اور فکری مخالفت کے وقت تیار شدہ تہمتیں لگاتے ہیں۔ مثال کے طور پر: اگر کوئی شخص کسی انتہا پسند سے اختلاف کرتا ہے اور اسے سمجھانے کی کوشش کرتا ہے کہ غیر مسلم اہلِ وطن کے ساتھ اچھا سلوک کرنا شریعت کے فرائض میں سے ایک ہے، اور نفرت انگیز ڈسکورس کی مخالفت کرتا ہے تو انتہا پسند اس بحث میں اکثر فکری دہشت گردی کا استعمال کرتا ہےاور کہتا ہے: یہ کافر ہیں، اور جو تم ثابت کرنا چاہتے ہو وہ اللہ کی حاکمیت کی مخالفت ہے، اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: { کیا وہ نہیں جانتے کہ جو شخص اللہ اور اس کے رسول کا مقابلہ کرتا ہے تو اس کے واسطے دوزخ کی آگ ہے اس میں ہمیشہ رہے گا، یہ بڑی ذلت ہے} [التوبہ: 63] تو انتہا پسند اس طرح بحث کرنے والے کو ڈرانے اور اس پر الزامات لگانے کی کوشش کرتا ہے۔
نعروں اور بند جملوں کا استعمال :
اسی لیے انتہاپسندوں کو درپیش فکری چیلنجز بہت بڑے ہیں، پس ان کے افعال کی غرض اور ان کے اکثر پسندیدہ حالات کے نتائج سے متعلق سوالات کا انہیں کوئی حقیقی جواب نہیں ملتا۔ لہٰذا،ان کے پاس حل یہ ہوتا ہے کہ ایسے نعرے اور بند فقرے استعمال کیے جائیں جو ان کے موقف اور ان کی جماعتوں کے رجحانات کی تائید کرتے ہوں۔