ممنوع وقت میں نماز پڑھنا

Egypt's Dar Al-Ifta

ممنوع وقت میں نماز پڑھنا

Question

کیا مسلمان کے لیے اوقات میں قضاء نمازیں پڑھنا جائز ہے جن میں شریعتِ مطہرہ نے نماز پڑھنا منع کیا ہے؟

Answer

تمام مکروہ اوقات میں قضاء نماز پڑھنے میں شرعاً کوئی ممانعت نہیں ہے، اور نہ ہی اس میں کوئی کراہت ہے۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہما کی حدیث میں ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺنے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز (کے وقت) میں سویا رہے یا اس سے غافل رہے  تو جب بھی اسے یاد آئے نماز پڑھ لے؛ کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ’’میری یاد کے لئے نماز قائم کیا کرو۔‘‘ اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔ قضاء نمازوں کے پڑھنے کے حکم میں جو عموم ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں کسی بھی وقت پڑھنا جائز ہے، حتیٰ کہ مکروہ اوقات میں بھی۔ جمہور فقہاء کا یہی موقف ہے۔

Share this:

Related Fatwas