اس عورت کی عدت جس کا شوہر فوت ہو گی...

Egypt's Dar Al-Ifta

اس عورت کی عدت جس کا شوہر فوت ہو گیا ہو

Question

جس عورت کا شوہر فوت ہو گیا ہو اس کی عدت کیا ہے؟ کیا عدت کے دوران اس کا باہر جانا جائز ہے؟

Answer

جس عورت کا شوہر فوت ہو گیا ہو اس کی عدت ہجری چار مہینے دس دن ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’ اور جو تم میں سے مر جائیں اور بیویاں چھوڑ جائیں تو ان بیویوں کو چار مہینے دس دن تک اپنے نفس کو روکنا چاہیے، پھر جب وہ اپنی مدت پوری کر لیں تو تم پر اس میں کوئی گناہ نہیں جو وہ دستور کے مطابق اپنے حق میں کریں، اور اللہ اس سے جو تم کرتے ہو خبردار ہے۔ ‘‘(البقرۃ: 234)۔

اس کے لیے دن کے وقت اپنے شوہر کے گھر سے نکلنا جائز ہے، اس بات کا خیال رکھا جائے کہ وہ عدت مکمل ہونے تک رات ازدواجی گھر میں ہی گزارے گی۔

والله سبحانه وتعالى أعلم.

Share this:

Related Fatwas