اسلام کا اہلِ تخصص کے احترام پر زور...

Egypt's Dar Al-Ifta

اسلام کا اہلِ تخصص کے احترام پر زور دینا

Question

کیا اہلِ تخصص کے علم و معرفت کے لحاظ سے ان کی طرف رجوع کرنا واجب ہے

Answer

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں تخصص کا احترام کرنا سکھایا ہے۔ آپ ﷺ اپنے پاس علم الہی ہونے کے باوجود، تمام دنیاوی امور میں ماہرین صحابہ کرام رضی اللہ عنھم سے مشورہ کیا کرتے تھے تاکہ ہمیں ماہرین کی طرف رجوع کرنا سکھائیں اور آپ ﷺ صحابہ کرام کے تخصصات پر ان کی تعریف کیا کرتے  اور فرماتے: میری امت میں سب سے زیادہ  میری امت پر رحم کرنے والے ابوبکر ہیں اور ان میں اللہ تعالی کے دین میں سب سے زیادہ سختی کرنے والے عمر ہیں - اور عفان نے ایک مرتبہ کہا: اللہ تعالی کے حکم میں سب سے زیادہ سختی کرنے والے عمر ہیں- اور ان میں سب سے زیادہ سچے حیا والے عثمان ہیں ، سب سے زیادہ فرض ادا کرنے والے   زید بن ثابت ہیں اور ان میں سب سے زیادہ کتاب اللہ کی تلاوت کرنے والے ابی بن کعب ہیں اور حلال و حرام کاسب سے زیادہ علم رکھنے والے بن معاذ بن جبل ہیں اور خبردار  ہر قوم کا ایک امین ہوتا ہے اور اس امت کے امین ابو عبیدہ بن جراح ہیں۔ اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔ اس حدیث میں لوگوں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ ان تخصصات اور مہارتوں سے آگاہ رہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر ان کی طرف رجوع کر سکیں یا جب کوئی تضاد ہو تو صاحبِ تخصص کے قول کو ترجیح دے سکیں۔

Share this:

Related Fatwas