مذہبی تعصب اور انتہا پسندی
Question
مذہبی تعصب اور انتہا پسندی کے معاشرے پر کیا اثرات ہیں؟
Answer
تعصب - اپنی تمام اشکال میں - مذہبی انتہا پسندی کی طرح ہے۔ یہ دونوں مذہب اور زندگی میں فساد بپا کرتے ہیں اور دونوں عاشرتی امن کو نقصان پہنچاتے ہیں اور ملکوں میں نفرت اور فساد پھیلاتے ہیں۔ اس امت اور اس کی شریعتِ مطہرہ کو اعتدال پسند قرار دیا گیا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: { اور اسی طرح ہم نے تمہیں معتدل امت بنایا تاکہ لوگوں پر تم گواہ ہو اور رسول تم پر گواہ ہو } [البقرۃ: 143]، انتہا پسندی اور عصبیت کو شریعتِ مطہرہ نے انسانیت کو ترقی سے محروم کرنے اور اسے رذیل خوہشات اور شہوات کی کی طرف دھکیلنے کی ایک شکل قرار دیا ہے۔