لوگوں کے مفادات کو نقصان پہنچانا

Egypt's Dar Al-Ifta

لوگوں کے مفادات کو نقصان پہنچانا

Question

سرکاری کام چھوڑ کر اپنے پرائیویٹ کام میں مصروف رہنے کا کیا حکم ہے؟

Answer

ملازم اس کام کا امین ہوتا ہے جو اس کو سونپا جاتا ہے، اور اس کام کو چھوڑ کر نجی کام میں مصروف ہونا اس کے لیے جائز نہیں ہے، سوائے اس کام کے جس پر معاہدہ کرتے وقت اتفاق کیا گیا ہو، یا وہ کام عرف میں ہو رہا ہو، پس ملازم اگر اپنی ڈیوٹی کا وقت اس معاہدے کے علاوہ کسی اور کام میں صرف کرتا ہے تو وہ اپنے معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوتا ہے، جوکہ شرعاً قابلِ مذمت اور قانوناً سزا کا مقتضی ہے۔

Share this:

Related Fatwas