ہیلتھ انشورنس ادویات میں تجارت کرن...

Egypt's Dar Al-Ifta

ہیلتھ انشورنس ادویات میں تجارت کرنا

Question

کچھ فارماسسٹ ہیلتھ انشورنس کی دوائیں خریدتے ہیں اور اپنے فارمیسی سٹورزپر ان لوگوں کو فروخت کرتے ہیں جن کے لیے ریاست نے یہ دوائیں مختص نہیں کیں، اس کا کیا حکم ہے؟

Answer

 ہیلتھ انشورنس کی دوائیں بذات خود ایک حاصل شدہ حق نہیں ہے، بلکہ یہ مریضوں کو اس بنیاد پر فراہم کی جاتی ہیں کہ انہیں علاج کی مدت کے مطابق ادویات کی مناسب خوراک پہلے سے دستیاب ہو تاکہ وہ انہیں وقت پر لے سکیں۔ ان کی قیمت ریاست برداشت کرتی ہے، اور ریاست ضرورت مند مریضوں پر شرط لگاتی ہے کہ وہ ان دواؤں کو فروخت نہ کریں کیونکہ یہ سرکاری مال ہے۔ اور یہ دوائیں "اباحت" کے زمرے میں آتی ہیں نہ کہ "ملکیت" کے زمرے میں، اور اس بنا پر ان کی خرید و فروخت حرام ہے، اس کے علاوہ ان کی خرید وفروخت سے صحت کے نظام کو سخت نقصان پہنچتا ہے اور یہ معاشرے میں فساد کی کوشش اور مریضوں  کی حق تلفی ہے۔

ایسا کرنے کی کوشش کرنا یا مریضوں تک دوا پہنچانے والے بعض ذمہ داروں کا اس فعل میں ملوث ہونا یا اس فعل میں مدد کرنا امانت میں خیانت ہے؛ ایسا کرنے والا قیامت کے دن سخت سزا کا مستحق ہے اور ریاست اور معاشرے کے سامنے  قانوناً جوابدہ ہے ۔

والله سبحانه وتعالى أعلم.

Share this:

Related Fatwas