بیوی سے بد سلوکی کرنا

Egypt's Dar Al-Ifta

بیوی سے بد سلوکی کرنا

Question

میرا شوہر مجھ سے بد سلوکی کرتا ہے۔ اس کا کیا حکم ہے؟

Answer

 شوہر کا اپنی بیوی کے ساتھ بدسلوکی کرنا شرعاً ناجائز ہے۔ اسلام شوہر کو اپنی بیوی کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ازدواجی زندگی سکون، پیار اور رحمت پر استوار ہوتی ہے پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: (اور اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ اس نے تمہارے لیے تمہاری جنس کی بیویاں بنائیں تاکہ تم ان کی طرف سکون حاصل کرو اور اس نے تمہارے درمیان پیار اور رحمت پیدا کر دی ہے، اس میں غور و فکر کرنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں)۔ [الروم: 21]، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شوہروں کے بہتر ہونے کا معیار ان کی بیویوں کے ساتھ ان کے حسن سلوک پر قائم کیا ہے۔ ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی الله عنہا سے مروی ہے کہ آپ صلی الله عليه وسلم نے فرمایا: تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہتر ہے اور میں اپنے گھر والوں کے لیے تم سب سے بہتر ہوں۔( ترمذی)

Share this:

Related Fatwas