سونا اور چاندی قسطوں پر بیچنا

Egypt's Dar Al-Ifta

سونا اور چاندی قسطوں پر بیچنا

Question

سونا اور چاندی قسطوں پر اصل سے زیادہ قیمت میں فروخت کرنے کا کیا حکم ہے؟

Answer

سونے یا چاندی کے زیور کی قسطوں پر اس طرح خرید وفروخت کرنا کہ اس کی کل یا کچھ قیمت میں کسی معین تاریخ تک تاخیر کے بدلے مناسب اضافہ کیا جاۓ تو اس میں شرعاً کوئی ممانعت نہیں ہے۔ اس لئے کہ نقد قیمت یا معین مدت تک موخر قیمت پرخرید وفروخت جائز ہے، اور اس مدت کے بدلے قیمت میں معین اضافہ شرعاً جائز ہے، اور اس لیے بھی کہ یہ سونا اور چاندی دیگر اشیاء ِ کی طرح سامانِ تجارت بن چکے ہیں، اور  وہ مالیاتی قدر کی علت ان سے جاتی رہی، جوان میں برابر ی اور مجلس میں موجودگی اور باہمی قبضے کی شرط کو واجب کرتی ہے۔

Share this:

Related Fatwas