اسرار کا سراغ لگانا
Question
لوگوں کی عزتوں کو پامال کرنے، ان کی پوشیدہ باتوں کا سراغ لگانے اور انہیں پھیلانے کا کیا حکم ہے؟
Answer
کچھ لوگ دوسروں کی نجی زندگی میں انہیں بتاۓ بغیر گھس جاتے ہیں اور مختلف طریقوں سے ان کے راز افشا کرتے ہیں۔ جیسے:
• جدید ٹیکنالوجی کے آلات کے ساتھ ان کی تصویر کشی کرنا۔
• یا چپکے چپکے سے دیکھنا.
• یا جاسوسی کرنا۔
• یا کسی اور طریقے سے۔
اور انہیں ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس وغیرہ پر پھیلانا پوشیدہ رازوں میں جھانکنا شمار ہوتا ہے جن کی پردہ پوشی واجب ہے، ان عزتوں کی پامالی ہے جن کی حفاظت واجب ہے، اور ان مستور چیزوں کا اظہار ہے جن کی حفاظت ضروری ہے، یہ سب ایسے افعال ہیں جو عقلمندوں کے ہاں عرفاً قابل نفرت ہیں، شرعاً حرام ہیں، قانوناً ممنوع ہیں، اور گناہ اور عبرتناک سزا کا باعث ہیں۔ انسان کو اپنی اور اپنے وطن اور معاشرے کی حفاظت کی خاطر ان مہلک خطرات میں پڑنے سے خود کو بچاناچاہیے۔