القوامة کا معنی

Egypt's Dar Al-Ifta

القوامة کا معنی

Question

القوامة یعنی ولایت کا کیا ہے؟

Answer

اللہ تعالیٰ نے میاں بیوی کے درمیان تعلق کو باہم محبت اور رحمت پر قائم کیا ہے پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا: { اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ تمہارے لیے تمہیں میں سے بیویاں پیدا کیں تاکہ ان کے پاس چین سے رہو اور تمہارے درمیان محبت اور مہربانی پیدا کر دی، جو لوگ غور کرتے ہیں ان کے لیے اس میں نشانیاں ہیں} [الروم: 21].

بعض اوقات ایسی چیزیں ہوتی ہیں جن میں خاندان کو ایک مخصوص فیصلہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو ارکانِ خاندان کے مفاد میں ہو۔ لہٰذا اللہ تعالیٰ نے اس معاملے میں مرد کو یہ حق دیا ہے کہ وہ بیوی اور گھر کے باقی افراد سے مشورہ کرکے فیصلہ کرے اور اسی کو قوامہ یعی ولایت کہتے ہیں جس کا قرآن کریم میں ذکر ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ان کا ویسا ہی حق ہے جیسا ان پر ہے، اور مردوں کو ان پر فضیلت دی گئی ہے ‘‘ (البقرۃ: 228) اور ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’ مرد عورتوں پر حاکم ہیں اس لیے کہ اللہ نے ایک کو دوسرے پر فضیلت دی ہے اور اس لیے کہ انہوں نے اپنے مال خرچ کیے ہیں‘‘ (النساء: 34)۔

ولایت سے مراد یہ ہے کہ مرد اپنی بیوی اور اہل و عیال کا خیال رکھتا ہے اور ان کی ضروریاتِ زندگی کو پورا کرتا ہے۔ اس کا مطلب جبر اور استبداد رائے  نہیں ہے، بلکہ یہ فیصلہ آدمی کا اپنے گھر والوں سے مشورہ کرنے کے بعد ہو گا کہ اس کے اور اہلِ خانہ کے مفاد میں کیا ہے پس اس کام کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ کی طرف سے مرد پر ہے۔

Share this:

Related Fatwas