شرعی لباس

Egypt's Dar Al-Ifta

شرعی لباس

Question

مسلم خواتین کے لیے شرعی لباس کیا ہے؟

Answer

شرعاً یہ بات ثابت ہے کہ حجاب شرعی فرائض میں سے ایک ہے، اور اس کا حکم قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کے اس فرمان میں آیا ہے: " اور ایمان والیوں سے کہہ دو کہ اپنی نگاہ نیچی رکھیں اور اپنی عصمت کی حفاظت کریں اور اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں مگر جو جگہ اس میں سے کھلی رہتی ہے، اور اپنے دوپٹے اپنے سینوں پر ڈالے رکھیں" [النور: 31]، اور مسلمان عورت کے لیے ہر وہ لباس شرعی لباس ہے جس سے جسم کے پر کشش اعضاء کی واضح نہ  ہوں، نہ( اتنا باریک ہو کہ)اس کے نیچے سے جسم عیاں ہو رہا ہو اور چہرے اور ہاتھوں کے علاوہ پورے جسم کو ڈھانپ رہا ہو، جبکہ بعض فقہاء کے نزدیک عورت کے پاؤں بھی ستر میں شامل نہیں ہیں اور عورت کے رنگین کپڑے پہننے میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ یہ چشم کشا یا پرکشش نہ ہوں۔ اگر یہ شرائط پوری ہوں تو مسلمان عورت کے لیے کوئی بھی لباس پہننا اور پہن کر باہر جانا جائز ہے؟

Share this:

Related Fatwas