مذہبی تصعب و انتہا پسندی
Question
شریعت اسلامیہ کس طرح مذہبی تعصب وانتہا پسندی سے خبردار کرتی ہے؟
Answer
شریعتِ مطہرہ نے دین میں غلو، تعصب اور مذہبی انتہا پسندی کو حرام قرار دیا ہے جو لوگوں کے درمیان نفرت پھیلانے کا باعث بنتا ہے، امن اور سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچاتا ہے، اور ملکوں کی سلامتی اور استقرار کو غیر مستحکم کرتا ہے، دعوت الی اللہ تعالیٰ کا اسلامی طریقہ دوسروں کے ساتھ حسن سلوک کرنے اور مخالف کی تذلیل نہ کرنے پر منحصر ہے اگرچہ وہ مذہب، عقیدے یا دین میں مختلف ہو۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ’’اپنے رب کے راستے کی طرف حکمت اور اچھی نصیحت کے ساتھ بلاؤ اور ان سے اس طریقے سے بحث کرو جو بہترین ہو، تمہارا رب خوب جانتا ہے کہ کون اس کے راستے سے بھٹک گیا ہے۔ وہ ہدایت یافتہ لوگوں کو بھی خوب جانتا ہے ۔‘‘ (النحل:125)