فلکیات اور علم نجوم میں فرق
Question
فلکیات اور علم نجوم میں کیا فرق ہے؟
Answer
شریعتِ مطہرہ میں ایسی کوئی دلیل نہیں جو فلکیات کی تحریم یا ممانعت پر دلالت کرتی ہو۔ جبکہ بہت سی نصوص علم نجوم کی مذمت کرتی ہیں جو ظن وتخمین پر مبنی ہے اور یہ تخمینے کبھی ثابت نہیں ہوتے، بلکہ اس سے لوگوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ جہاں تک فلکیات کی بات ہے تو وہ بطور علم ایسا نہیں ہے۔ کیونکہ فلکیات ایک ایسا علم ہے جس کا اپنا ایک تخصص ہے، اس کے سائنسدان ہیں اور ایک مسلّم منہج ہے، اور یہ علم فرائض کفایہ میں سے ایک فرض ہے، کہ اگر اسے جاننے والا کوئی نہ ہو تو پوری امت گناہگار ہو گی؛ کیونکہ بہت سے دینی اور دنیاوی مفادات کا دارومدار فلکیات پر ہے جن کا حصول فلکیات کو جاننے اور اسے پڑھنے کے بغیر نہیں ہو سکتا۔