مریض کی نماز اور روزہ
Question
ایسے مریض کے لیے نماز اور روزہ کا کیا حکم ہے جس کی بیماری اس کی جسمانی قدرت اور حرکت پہ اثر انداز ہو؟
Answer
جب فرض نمازوں کی ادائیگی میں دشواری ہو تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی حرج نہیں کہ مریض اپنی استطاعت کے مطابق کھڑے ہو کر، بیٹھ کر، یا دائیں یا بائیں پہلو یا پیٹھ کے بل لیٹ کر نماز کو ادا کرے اور رکوع اور سجود کا اشارہ کرے ۔ اگر وہ یہ سب کرنے کی بھی استطاعت نہیں رکھتا وہ یوں کہ وہ محض آنکھ ابرو یا دل سے ہی اشارہ کرنے پہ قادر ہو تو احںاف کے نزدیک اس سے نماز ساقط ہو جاتی ہے، اور اللہ تعالیٰ کی رحمت سب کے لیے وسیع ہے۔