صلح اور علم وفتوی کی مجالس کے آغاز میں سورۃ الفاتحہ پڑھنا
Question
صلح اور علم و فتویٰ کی مجالس کے آغاز میں سورۃ الفاتحہ پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
Answer
صلح کی مجالس یا علم و فتویٰ کی مجالس یا دیگر اہم کاموں کے آغاز میں سورۃ الفاتحہ پڑھنا جائز ہے، اور یہ اس کا شمار فضائل ومحاسن میں سے ہوتا ہے؛ اسی پر امت کے سلف اور خلف کا عمل رہا ہے اور کسی نے اس پر اعتراض نہیں کیا؛ وہ اسے ضروریات پوری کرنے اور اہم کاموں کے حصول کے لیے پڑھا کرتے تھے۔