میاں بیوی کے مابین حسنِ معاشرت

Egypt's Dar Al-Ifta

میاں بیوی کے مابین حسنِ معاشرت

Question

میاں بیوی کے مابین حسنِ معاشرت کو برقرار رکھنے والے اسباب کون سے ہیں؟

Answer

میاں بیوی کے درمیان زندگی سے متعلق شرعی احکام کو اس طرح نہیں لیا جاتا کہ دونوں میں سے ہر کوئی اپنے حقوق و فرائض کی حدود کے بارے میں شرعی نصوص تلاش کرتا پھرے، یا ہمیشہ خود کو درست اور دوسرے کو غلط ثابت کرنے کی کوشش کرے۔ ایسا طریقہ اختیار نہیں کرنا چاہیے جس میں دین کو دوسرے فریق پر دباؤ ڈالنے کا ذریعہ بنایا جائے، یا اپنے فرائض پورے کیے بغیر محض اپنی خواہشات پوری کرنے کے لیے اسے مجبور کیا جائے۔

ازدواجی زندگی کی بنیاد سکون، رحمت اور محبت پر قائم ہے، اور اس میں دونوں فریقین کے ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھنا حقوق کے مطالبے سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

Share this:

Related Fatwas