عورت کا فتویٰ نویسی کے کام اور تحقیقی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا کیا حکم ہے
Question
عورت کا فتویٰ نویسی کے کام اور تحقیقی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا کیا حکم ہے؟
Answer
دار الافتاء مصر میں عورتیں مؤثر انداز میں کام کرتی ہیں اور انہیں ان کی علمی اور عملی صلاحیتوں کے مطابق مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔
بے شک، فتویٰ کے امور انجام دینے کے لیے ضروری مہارتیں اور علمی شرائط پورا کرنے والی عورتوں کے لیے اس میں کوئی حرج نہیں۔ اس کی واضح مثالیں ہمارے سامنے موجود ہیں، جیسے امہات المؤمنین: حضرت عائشہ، حضرت حفصہ، اور حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہن۔
ایک زمانے میں فقیہہ حنفیہ فاطمہ اور ان کے والد علاء الدین السمرقندی حنفی، اور ان کے شوہر امام کاسانی حنفی (تینوں) کے دستخط کے ساتھ فتویٰ جاری کیا جاتا تھا۔