مسلمان کا بدھ مت کی پیروکار سے شادی کا حکم
Question
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ایک ایسے غیر عرب مسلمان شخص کے بارے میں شریعتِ اسلام کا کیا حکم ہے جو غیر عرب ملک میں رہتا ہے، اس نے بدھ مت کی پیروکار خاتون سے شادی کر رکھی ہے اور ان کے بچے بھی ہیں، کیا وہ اب بھی مسلمان ہے یا یہ کفر یہ عمل ہے؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وعلى آلہ وصحبہ ومن والاہ وبعد؛ یہ شخص اب بھی مسلمان ہے، جب تک کہ اس سے ضروریاتِ دین کے خلاف کوئی ایسا قول یا فعل سرزد نہ ہو جو اسے اسلام سے خارج کر دے۔ بدھ مت کی پیروکار خاتون سے اس کا شادی کرنا اگرچہ شرعاً حرام ہے، لیکن یہ عمل اسے اسلام سے خارج نہیں کرتا، کیونکہ مسلمان مرد کو غیر مسلم عورت سے شادی کی اجازت نہیں، سوائے اس صورت کے کہ وہ عورت یہودی یا عیسائی ہو، لیکن غیر اہلِ کتاب عورت سے مسلمان مرد کے نکاح کرنا شرعاً جائز نہیں۔ اور اس کا غیر مسلمہ و غیر اہلِ کتاب عورت سے نکاح صحیح نہیں ہے۔ مذکورہ وضاحت سے سوال کا جواب معلوم ہو جاتا ہے۔
والله سبحانه وتعالى وأعلم.