بچے کی دیکھ بھال کے لیے متبادل خاند...

Egypt's Dar Al-Ifta

بچے کی دیکھ بھال کے لیے متبادل خاندان میں ضروری شرائط

Question


ایک ملک میں موجود متبادل خاندانوں کے نظام کے بارے میں سوال ہے؛ جہاں ریاست متبادل خاندان کو بچہ اس صورت میں سپرد کرتی ہے جب ماں اس متبادل خاندان میں موجود ہو یا ماں کی بہن بچے کو دودھ پلا رہی ہو؛ تاکہ بچہ اس متبادل خاندان میں اس طریقے سے رہے جو شریعت اسلامی کے مطابق ہو، تو اس کا حکم کیا ہے۔

Answer

الحمد لله والصلاة والسلام على سيدنا رسول الله وعلى آله وصحبه ومن والاه، وبعد؛ جو شخص اپنے گھر میں کسی بچے کی پرورش کرنا چاہے، چاہے اس کے اپنے بچے ہوں یا نہ ہوں، اس کے لیے شرط ہے کہ وہ اس بچے کو اپنی طرف منسوب نہ کرے؛کیونکہ ایسا کرنا کبیرہ گناہوں میں شمار ہوتا ہے۔

اور یہ بھی شرط ہے کہ بچہ دودھ پینے کی عمر میں ہو، یعنی قمری اعتبار سے دو سال سے کم ہو عمر کا ہو۔

اور اگر بچہ لڑکا ہو تو چاہیے کہ اسے اُس کی بیوی — یعنی متبادل ماں — یا بیوی کی ماں، یا اس کی بہن، یا اس کی بیٹی، یا اس کے بیٹے کی بیوی، یا اس کے بھائی کی بیوی دودھ پلائے۔ اور اگر بچی ہو تو اسے اس شخص کی دوسری بیوی — اگر ہو — یا اس شخص کی ماں، یا اس کی بہن، یا اس کی بیٹی، یا اس کے بھائی کی بیوی، یا اس کے بیٹے کی بیوی دودھ پلائے، بشرطیکہ دودھ پلانے والی کی چھاتی میں دودھ موجود ہو، اور اگر دودھ کم ہو تو وہ ایسی غیر مضر چیزیں استعمال کرے جو دودھ پیدا کرنے میں مدد دیں، اور بچے یا بچی کو کم از کم پانچ مرتبہ الگ الگ وقفوں سے دودھ پلائے؛ تاکہ وہ اس گھر میں اس طرح رہ سکے کہ مردوں کے ساتھ رہنے میں کوئی حرج نہ ہو — اگر بچی ہو — یا عورتوں کے ساتھ رہنے میں کوئی مسئلہ نہ ہو — اگر بچہ لڑکا ہو۔

اور یہ بھی شرط ہے کہ متبادل خاندان مسلمان ہو، اور ان میں کوئی ایسا متعدی مرض نہ ہو جس کے بچے تک منتقل ہونے کا خدشہ ہو، جس کی وہ پرورش اور میزبانی کرنا چاہتے ہیں۔

اور یہ بھی شرط ہے کہ بیرونی نگرانی اور باقاعدہ مانیٹرنگ کی اجازت ہو؛تاکہ یقین دہانی کی جا سکے کہ بچے کے ساتھ کوئی زیادتی یا اس کا ناجائز استعمال نہ ہو، جو شریعتِ مطہرہ یا قانون کے خلاف ہو۔

سوال میں ذکر کیے گئے رائج نظام میں کوئی حرج نہیں، سوائے اس بات کے کہ متبادل خاندان میں ماں کی بہن کو دودھ پلانے والی بنایا جائے؛ کیونکہ اس میں کمی اور ناکافی احاطہ ہے۔ یہ صورت اُس وقت مفید ہے  جب لیا گیا بچہ لڑکا ہو، جیسا کہ پہلے بیان کیا جا چکا ہے۔ لیکن اگر بچی ہو تو زیادہ سے زیادہ یہ ہوگا کہ وہ بچی متبادل ماں کی بہن کی رضاعی بیٹی بنے گی، اور اس صورت میں متبادل باپ اور بچی کے درمیان حرمت عارضی ہوگی، دائمی نہیں۔ اس لیے اس سے شرعی مقصد پورا نہیں ہوتا۔

اور ہماری پیش کردہ تجویز امید ہے کہ جامع اور مطلوبہ مقاصد پورا کرنے والی ہو گی۔

والله سبحانه وتعالى وأعلم.

Share this:

Related Fatwas