کیا زانی کے ساتھ شادی کرلینے سے زنا...

Egypt's Dar Al-Ifta

کیا زانی کے ساتھ شادی کرلینے سے زنا کا گناہ دھل جاتا ہے؟

Question

سال ٢٠٠٥ء مندرج استفتاء پر ہم مطلع ہوئے جو حسب ذیل سوال پر مشتمل ہے:

اگر کسی عورت سے زنا واقع ہو جائے اور پهر اسی شخص کے ساتھ شادی کرلے جس نے اس کے ساتھ زنا کیا تھا، تو کیا گناہ ویسے کا ویسے ہی رہے گا یا محض شادی کرلینے سے معاف ہو جائے گا؟.

Answer

زنا کا شمار بڑے گناہوں میں ہوتا ہے لیکن یہ گناہ توبہ کرنے سے معاف ہو جاتا ہے، اور اس توبہ میں یہ شرط نہیں ہے کہ زانی اس کے ساتھ شادی کرلے جس کے ساتھ زنا کیا ہو، بلکہ توبہ درحقیقت گناہ سے باز رہنے ، برائی پر نادم ہونے اور اس کی طرف دوبارہ نہ لوٹنے کے لئے پختہ ارادہ کرلینے کا نام ہے، جو توبہ کرتا ہے اللہ تعالى اس کی توبہ قبول فرماتا ہے، چاہے وہ اس کے بعد اس عورت کے ساتھ شادی کرے یا نہ کرے، توبہ کا تعلق شادی سے نہیں ہے، اگر چہ مروت اس بات کی متقاضی ہے کہ جس کے ساتھ غلط کاری کیا ہو اس پر پردہ کر دے، اگر دونوں توبہ کرلیں اور شادی کے لئے مناسب ہوں تو ان کا آپس میں شادی کرنا بھی بہتر ہے.

باقی اللہ سبحانہ و تعالی زیادہ بہتر جاننے والا ہے.
 

Share this:

Related Fatwas