ایک ملک کی رؤیتِ ہلال کی دیگر ممالک کے لیے شرعی حیثیت
Question
کیا دنیا کے کسی ایک مقام پر چاند نظر آ جانے سے اس کی رؤیت پوری دنیا کے لیے معتبر ہو گی؟
Answer
الحمد لله والصلاة والسلام على سيدنا رسول الله وعلى آله وصحبه ومن والاه، وبعد؛ مفتیٰ بہ قول یہ ہے کہ کسی مہینے کا چاند ہر ملک کے لیے وہاں کے باشندوں کی بصری رؤیت سے ثابت ہوتا ہے، خصوصاً جب اس ملک کے باشندے چاند کو واضح طور پر دیکھ سکتے ہوں، یا ان کے قریب ترین ملک میں چاند دیکھا گیا ہو، یا ان کے قریبی کسی بھی اسلامی ملک میں چاند نظر آنے کی تصدیق ہو گئی ہو۔البتہ اس کے لیے ضروری ہے کہ ماہرینِ فلکیات قطعی طور پر یہ فیصلہ کریں کہ یہ مہینے کا آخری دن ہے اور چاند کا دیکھا جانا ممکن ہے۔ اگر فلکیاتی حساب قطعی طور پر یہ بتائے کہ چاند طلوع ہی نہیں ہوا یا اس کا نظر آنا ناممکن ہے تو ایسی صورت میں بصری رؤیت کا کوئی اعتبار نہیں ہوگا۔
اس سے ذوالحجہ کا چاند مستثنیٰ ہے؛ کیونکہ اس کی رؤیت کا ثبوت مملکتِ سعودی عرب کے فیصلے کے مطابق ہوگا اور اس کا فیصلہ پوری دنیا کے لیے معتبر ہے؛ اس لیے کہ حج کے تمام مناسک اسی کی سرزمین پر ادا کیے جاتے ہیں، اور یہ بات معقول نہیں کہ کوئی اسلامی ملک اس معاملے میں سعودی عرب کے فیصلے کی مخالفت کرے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.
Arabic
Englsh
French
Deutsch
Pashto
Swahili
Hausa
