مقررہ شرحِ منافع کے ساتھ سرمایہ کار...

Egypt's Dar Al-Ifta

مقررہ شرحِ منافع کے ساتھ سرمایہ کاری کے فنڈز کے ذریعے منصوبوں کے لیے مالی اعانت کا حکم

Question

سرمایہ کاری کے فنڈز کے ذریعے منصوبوں کے لیے مالی اعانت (فنانسنگ)  حاصل کرنے کا کیا حکم ہے، جبکہ اس میں منافع کی ایک مقررہ شرح بھی طے کی جاتی ہو؟

Answer

الحمد لله والصلاة والسلام على سيدنا رسول الله وعلى آله وصحبه ومن والاه، وبعد؛ شرعی اعتبار سے اس معاملے کی فقہی تکییف یہ ہے کہ یہ سرمایہ کاری کے فنڈ اور منصوبے کو چلانے والے دوسرے فریق کے درمیان مالی اعانت (فنانسنگ) کا معاہدہ ہے۔ اسی طرح بینکوں، اداروں یا عمومی انجمنوں کی جانب سے ایک طرف، اور افراد یا اداروں کی جانب سے دوسری طرف، سرمایہ کاری کی مالی اعانت کے جو معاہدے کیے جاتے ہیں، جن میں مختلف منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع کے قابلِ عمل ہونے سے متعلق جائزوں (فزیبلٹی اسٹڈیز) کی بنیاد پر مالی وسائل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے، وہ درحقیقت نئے نوعیت کے معاہدے ہیں، جو اپنے فریقین کے مفادات کو پورا کرتے ہیں۔

فتویٰ اسی بات پر ہے کہ فقہِ موروث میں مذکور متعین (مسماۃ) معاہدوں کے علاوہ نئے معاہدے وضع کرنا جائز ہے، بشرطیکہ وہ غرر اور ضرر سے خالی ہوں اور فریقین کے مفادات کو پورا کرتے ہوں۔ شیخ ابن تیمیہ اور دیگر اہلِ علم نے بھی اسی موقف کو ترجیح دی ہے۔

اسی طرح ریاست، اداروں اور عمومی انجمنوں کی صورت میں موجود قانونی شخصیت (شخصیتِ اعتباریہ) کے احکام، حقیقی شخصیت یعنی شخصیتِ طبعیہ کے احکام سے مختلف ہوتے ہیں؛ کیونکہ فقہاء نے احکام میں تبدیلی کے چار پہلو تسلیم کیے ہیں، جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ احکام اشخاص کی نوعیت کے اعتبار سے مختلف ہوتے ہیں۔ چنانچہ انہوں نے مثال کے طور پر یہ تسلیم کیا ہے کہ وقف، مسجد اور بیت المال کے مال پر زکوٰۃ واجب نہیں ہوتی، نیز ضرورت کے وقت وقف کے لیے منافع کی شرط پر قرض لینا بھی جائز ہے۔

اس معاہدے کو قرض کا نام نہ دینا نہایت ضروری ہے؛ کیونکہ ایسا کرنے سے فقہی قاعدے ’’ہر وہ قرض جس سے کوئی نفع حاصل حاصل ہو، وہ سود ہے‘‘ کے ساتھ اشتباہ پیدا ہوتا ہے۔

اس بنا پر، سوال میں بیان کردہ معاملہ درحقیقت مالی اعانت (فنانسنگ) کا عمل ہے، اور یہ مالی اعانت جائز ہے۔ اصل سرمایہ سے زائد جو رقم حاصل کی جاتی ہے، وہ دونوں فریقوں کے باہمی اتفاق سے طے ہوتی ہے اور اس کی حیثیت مضاربت جیسی ہے۔

والله سبحانه وتعالى أعلم.

Share this:

Related Fatwas