تجارتی کمپنی کے مال کی زکوٰۃ اور اس...

Egypt's Dar Al-Ifta

تجارتی کمپنی کے مال کی زکوٰۃ اور اس کی ادائیگی کا طریقہ

Question

تجارتی کمپنی کے مال کی زکوٰۃ کس طرح ادا کی جائے؟ میں ایک کمپنی میں بطور اکاؤنٹنٹ کام کرتا ہوں اور ہم کمپنی کے مال کی زکوٰۃ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ کیا زکوٰۃ صرف اصل سرمایہ پر واجب ہوگی یا سال کے دوران حاصل ہونے والے خالص منافع پر بھی زکوٰۃ ادا کرنا ضروری ہے؟

Answer

الحمد لله والصلاة والسلام على سيدنا رسول الله وعلى آله وصحبه ومن والاه، وبعد؛ شرعی طور پر یہ بات مسلم ہے کہ زکوٰۃ اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک رکن اور ہر اس مسلمان پر فرضِ عین ہے جس میں وجوبِ زکوٰۃ کی شرائط پائی جائیں۔ ان شرائط میں سب سے اہم یہ ہیں:

ملکیت میں موجود مال شرعی نصاب کو پہنچ جائے۔

مالک کا ذمہ قرض سے خالی ہو۔

اس مال پر ایک قمری سال گزر جائے۔

شرعی نصاب سے مراد موجودہ رائج کرنسی میں ساڑھے پچاسی (85) گرام 21 قیراط سونے کی قیمت کے برابر مال ہے۔

لہٰذا، صورتِ مسئولہ میں سائل پر لازم ہے کہ اگر تجارتی سامان موجود ہو تو اس کی مالیت کا تعین کرے، نیز اپنے پاس موجود منافع کو بھی اس میں شامل کرے۔ پھر اس مجموعی مالیت میں سے کمپنی کے ذمے واجب الادا قرض اور اخراجات منہا کرے۔ اس کے بعد جو رقم باقی بچے، اس پر ڈھائی فیصد (2.5%) کے حساب سے زکوٰۃ ادا کرے۔ مذکورہ تفصیل سے سوال کا جواب معلوم ہوگیا۔

والله سبحانه وتعالى أعلم.

Share this:

Related Fatwas