روزے کی غرض سے تاخیر حیض کے لیے طبی جڑی بوٹیاں کھانے کا حکم
Question
میری بیوی حمل روکنے کےلیے گولیاں استعمال کرتی ہے اور ہر ماہ میں اکیس گولیاں لیتی ہے پهر جب وہ گولیوں کا استعمال روک دیتی ہے تو حیض آجاتا ہے، اب وہ یہ چاہتی ہيں کہ یہ گولیاں پورے ماہ رمضان میں لیتی رہيں تاکہ خون بند رہے اور روزہ جاری رکھ سکے ، واضح رہے کہ جب تک وہ گولیاں لیتی رہیں گی حیض بھی رکا رہے گا.
تو کیا ایسا عمل شرعی لحاظ سے جائز ہے براہ کرم دلیل کے ساتھ بیان فرمائیں؟
Answer
حیض کا خون روزہ اور نماز کےلئے شرعی رکاوٹ ہے اس لئے جب حیض آنا شروع ہو جائے تو عورت کےلیے نہ روزہ رکھنا جائز ہے اور نہ ہی نماز پڑھنا. اور اگر طبعی طور پر یا طبی جڑی بوٹیوں سے خون آنا بند ہو جائے تو روزہ رکھنے اور نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے،لیکن یہاں اس بات کی رعایت کرنی ضروری ہے کہ یہ طبی جڑی بوٹیاں ڈاکٹر کی نگرانی میں ہونی چاہئں، تاکہ وہ دوائیں عورت کی صحت کےلئے نقصان دہ نہ ہوں، کیونکہ فقہی قاعدہ یہ ہے کہ '' نہ نقصان پہونچانا ہے اور نہ ہی نقصان اٹھانا ہے''.
باقی اللہ سبحانہ و تعالی زیادہ بہتر جاننے والا ہے.