کيا گردوں کى صفائى سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
Question
سائل کہتا ہے: ''مجهے گردوں کی بیماری لاحق ہوئى ہے جس کی وجہ سے مجھے گردے صاف کروانے پڑتے ہيں اور صفائی کا یہ کام ہفتے میں تین مرتبہ ہوتا ہے، یہاں صفائی کا مطلب یہ ہے کہ خون مشین میں داخل کیا جاتا ہے اس طرح اس سے زوائد کو چھانٹ دیا جاتا ہے اور آئرن اور دیگر ویٹامین کا اضافہ کرکے اس کے ناقص عناصر کو مکمل کیا جاتا ہے، واضح رہے کہ صفائی کی یہ کاروائی باریک باریک رگوں اور خون کی نالیوں کے ذریعے عمل میں آتی ہے.
اب سوال یہ ہے کہ کیا روزہ کے دوران گردوں کی صفائی سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ يا یہ کہ یہ کام افطار کے بعد ہى کرانا لازمی ہے؟
Answer
اگر گردوں کی یہ صفائی رگوں اور خون کی باریک نالیوں سے ہوتى ہو تو اس كا روزوں پر کوئی اثر نہیں پڑتا. لہذا خون کی صفائی کرانے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا ہے.
اميد ہے کہ مذکورہ بالا بیان جواب جاننےکےلئے کافی ہو.
باقی اللہ سبحانہ و تعالی زیادہ بہتر جاننے والا ہے.