كيا یہ شرط ہے كہ عقیقہ بکرا بکری کے ہى جنس سے ہو؟
Question
تین بیٹیوں کی طرف سے شرعی لحاظ سے زیادہ بہتر عقیقے کے بارے میں سوال ہے: کیا تین بکرے ذبح کرنا زیادہ بہتر ہے یا گوشت کے اعتبار سے زیادہ مصلحت کا لحاظ کرتے ہوئے ایک ایسا بچھڑا ذبح کرنا زیادہ بہتر ہے جو ان تین بکروں کی قیمت کے مساوی ہو؟
Answer
اس میں زیادہ بہتر وہی ہے جو زیادہ نفع بخش ہو اور جس میں گوشت زیادہ ہو، اور اگر بچھڑے میں وہ شرائط پائے جاتے ہوں جو قربانی کےلئے مقرر ہیں تو وہ تین بکروں سے زیادہ بہتر ہے، اس لئے کہ وہ سات افراد کی طرف سے کافی ہوتا ہے.
باقی اللہ سبحانہ و تعالی زیادہ بہتر جاننے والا ہے