کیا مسجد کے لیے چندہ میں ایرکنڈیشن دینا صدقات جاریہ میں شامل ہیں؟
Question
کیا مسجد کے لیے چندہ میں ایرکنڈیشن دینا صدقات جاریہ میں داخل ہے؟
Answer
امام بیجوری اپنے فقہی حاشیہ میں رقمطراز ہیں: ''صدقہ جاریہ علمائے کرام کے ہاں وقف پر محمول ہے جیسا کہ اس رائے کو امام رافعی نے بھی بیان کیا ہے''.
اس بنا پر مسجد کو ایرکنڈیشن چندہ میں دینا مسجد کے لیے وقف ہوں گے، لہذا صدقات جاریہ میں بھی داخل ہوں گے، لیکن چندہ دینے والے کو چاہئے کہ چندہ دیتے وقت وقف کے مفہوم کا کوئی لفظ ادا کر دے جیسے - میں نے فلاں چیز فلاں مسجد کو وقف کر دی -یا اس جیسی اور کوئی عبارت کہہ دينى چاہيے.
و الله سبحانه تعالى أعلم.