سگریٹ نوشی کا حکم
Question
سگریٹ نوشی کا کیا حکم ہے؟
Answer
حكم التدخين
سگریٹ نوشی کا حکم
سوال
سگریٹ نوشی کا کیا حکم ہے؟
جواب: الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد: اسلام نے انسان پر ہر وہ چیزحرام کی ہے جو اس کے بدن کیلئے حسی یا معنوی طور پر نقصان کا باعث ہو، اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا: ﴿الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ الرَّسُولَ النَّبِيَّ الْأُمِّيَّ الَّذِي يَجِدُونَهُ مَكْتُوبًا عِنْدَهُمْ فِي التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ يَأْمُرُهُمْ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَاهُمْ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَاتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبَائِثَ وَيَضَعُ عَنْهُمْ إِصْرَهُمْ وَالْأَغْلَالَ الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمْ ۚ فَالَّذِينَ آمَنُوا بِهِ وَعَزَّرُوهُ وَنَصَرُوهُ وَاتَّبَعُوا النُّورَ الَّذِي أُنزِلَ مَعَهُ ۙ أُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ﴾ (یہ وہ ہیں) جو پیروی کرتے ہیں اس رسول کی جو نبی امی ہے جس ( کے ذکر ) کو وہ پاتے ہیں لکھا ہوا اپنے پاس تورات اور انجیل میں وہ نبی حکم دیتا ہے انہیں نیکی کا اور روکتا ہے انہیں برائی سے اور حلال کرتا ہے ان کیلئے پاک چیزیں اور حرام کرتا ہے ان پر ناپاک چیزیں اور اتارتا ہے ان سے ان کا بوجھ اور (کاٹتا ہے) وہ زنجیریں جو جکڑے ہوئے تھیں انہیں پس جو لوگ ایمان لائے اس (نبی امی) پر اور تعظیم کی آپ کی اور امداد کی آپ کی اور پیروی کی اس نور کی جو اتارا گیا آپ کے ساتھ وہی (خوش نصیب) کامیاب و کامران ہیں ''([1]) پس پاکیزہ اشیاء وہ جو انسان کو حسی یا معنوی نفع پہنچائیں یا نقصان نہ پہنچائیں۔ اور ناپاک چیزیں وہ ہیں جو انسان کو حسی یا معنوی نقصان پہنچائیں۔ اللہ تبارک و تعالی نے فرمایا: ﴿وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ﴾ اور نہ پھینکو اپنے آپ کو اپنے ہاتھوں تباہی میں '' ([2]) سیدنا رسول اللہ ﷺ سے مروی ہے آپ ﷺ نے فرمایا: «لا ضرر ولا ضرار» یعنی نہ اپنے آپ کو نقصان پہنچاؤ اور نہ کسی دوسرے نقصان پہنچاؤ۔([3]) اس حدیث پاک کو امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند میں اور امام ابن ماجہ نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالی عنھما سے روایت کیا ، امام مالک نے اس حدیث پاک کو اپنے کتاب '' المؤطا '' میں حضرت یحیی المازنی رضی اللہ تعالی عنہ سے اور امام ابن ماجہ نے عبادہ بن صامت رضی رضی اللہ عنھم سے روایت کیا ہے۔ میڈیکل کے رو سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ سگریٹ کی تمام اقسام انسانی صحت اور جسم کیلئے مضر ہے۔ اس وجہ سے سگریٹ نوشی حرام ہو گی۔ والله سبحانه وتعالى أعلم.
|