آنکھ کی میل باقی رہتے ہوۓ وضوء کا...

Egypt's Dar Al-Ifta

آنکھ کی میل باقی رہتے ہوۓ وضوء کا حکم

Question

اگر آنکھ کی میل کچیل زائل نہیں ہوئی بلکہ وضوء کے بعد بھی باقی ہے؛ تو کیا دوبارہ وضوء کرنا پڑے گا، کیونکہ اسے زائل کرنا ضروری ہے، یا وضوء صحیح ہے؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد ! جب آنکھ کی میل وضوء کے بعد اپنی جگہ پر قائم ہو جہاں یہ آنکھ کے گوشے میں جمع ہوتی ہے تو اسے زائل کرنا اور دوبارہ وضوء کرنا واجب ہے، اور اگر اپنی جگہ کے علاوہ کسی اور جگہ موجود ہے تو اس سے وضوء کو کوئی نقصان نہیں ہے؛ کیونکہ اس کا ایک جگہ سے دوسری جگہ منقل ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ اس کی اصلی جگہ دھل چکی ہے۔

والله سبحانه وتعالى اعلم ۔

 

Share this:

Related Fatwas