بغیر وضوء تلاوت کرتے وقت سجدہ تلاوت...

Egypt's Dar Al-Ifta

بغیر وضوء تلاوت کرتے وقت سجدہ تلاوت کا حکم

Question

اگر انسان بغیر وضوء کے تلاوت کر رہا ہے اور آیتِ سجدہ آگئی تو کیا حکم ہے؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد ! سجدۂ تلاوت کرنے کیلئے شرط ہے کہ جسم، کپڑا اور جگہ پاک ہو؛ تو اس وجہ سے اگر بے وضوء انسان قرآنِ مجید کو چھوۓ بغیر پڑھ رہا ہو اور آیتِ سجدہ آگئی تو اس کیلئے سجدہ کرنا جائز نہیں ہے؛ کیونکہ سجدے کے صحیح ہونے کی شرط موجود نہیں ہے۔
والله سبحانه وتعالى اعلم۔
 

Share this:

Related Fatwas