جنابت کی حالت میں اللہ تعالی کا ذکر...

Egypt's Dar Al-Ifta

جنابت کی حالت میں اللہ تعالی کا ذکر کرنا

Question

کیا حالتِ جنابت میں انسان کیلئے اللہ تعالی کا ذکر اور تسبیح کرنا جائز ہے؟ 

Answer

 


 الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد ! انسان کیلئے اللہ تعالی کا ذکر کرنا جائز ہے اگرچہ وہ حالتِ جنابت میں ہی ہو؛ کیونکہ اللہ تعالی کے ذکر کا حکم مطلقا آیا ہے، انسان پر چاہے کوئی بھی حالت ہو؛ اللہ تعالی کا ارشادِ گرامی قدر ہے: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللهَ ذِكْرًا كَثِيرًا ۞ وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا﴾ [الأحزاب: 41-42]، یعنی: اے ایمان والو! یاد کیا کرو اللہ تعالی کو کثرت سے اور اس کی پاکی بیان کیا کرو صبح و شام۔
اور اللہ تعالى نے فرمایا: ﴿إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَآيَاتٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ ۞ الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا سُبْحَانَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾ )آل عمران: 190-191( یعنی: بیشک آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے میں اور رات اور دن کے بدلتے رہنے میں (بڑی) نشانیاں ہیں اہل عقل کیلئے اور وہ عقلمند جو یاد کرتے رہتے ہیں اللہ تعالی کو کھڑے ہوۓ اور بیٹھے ہوۓ اور پہلووں پر لیٹے ہوۓ اور غور کرتے رہتے ہیں آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں (اور تسلیم کرتے ہیں) اے ہمارے مالک! نہیں پیدا فرمایا تو نے یہ (کارخانۂ حیات) بیکار۔ اور پاک ہے تو (ہر عیب سے) بچا لے ہمیں آگ کے عذاب سے
نبی اکرم ﷺ اللہ تعالی کا ذکر اپنی تمام حرکات و سکنات اورہر قسم کے احوال میں کیا کرتے تھے۔ ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنھا سے مروی ہے؛ آپ رضی اللہ تعالی عنھا فرماتی ہیں: "كان رسولُ الله صلى الله عليه وآله وسلم يذكرُ الله عزَّ وجلَّ على كلِّ أحيَانه" رواه مسلم. یعنی رسول اللہ ﷺ ہر وقت اللہ تعالی کا ذکر کیا کرتے تھے۔
امام نووی رحمہ اللہ نے اس بات پر علماء کا اجماع نقل کیا ہے کہ دل اور زبان کے ساتھ اللہ تعالی کرنا بے وضوء، جنبی اور حیض ونفاس والوں کیلئے جائز ہے۔ آپ اپنی کتاب '' الاذکار '' میں فرماتے ہیں:
اس بات پر علماء کا اجماع ہے کہ دل اور زبان کے ساتھ اللہ تعالی کرنا بے وضوء، جنبی اور حیض ونفاس والوں کیلئے جائز ہے اور تسبیح وتہلیل، تکبیرو تحمید، نبی اکرم ﷺ پر درود و سلام پڑھنے اور دعا مانگنے کا بھی یہی حکم ہے
والله سبحانه وتعالى اعلم۔

 

Share this:

Related Fatwas