مسلمان باجماعت نماز کا ثواب کب پاتا...

Egypt's Dar Al-Ifta

مسلمان باجماعت نماز کا ثواب کب پاتا ہے ؟

Question

اگر مقتدی امام کے ساتھ تشہد میں آ کر ملتا ہے تو کیا اس نے جماعت کو پا لیا ہے؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! جی ہاں اگر نمازی تشہد کی حالت میں امام سے ملا تو وہ جماعت کا ثواب پاۓ گا لیکن اس کا ثواب اس شخص سے کم ہوگا جو ابتداء سے جماعت میں شامل ہوا؛ شیخ الاسلام زکریا انصاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مسبوق امام کے سلام پھیرنے سے پہلے جماعت کے ساتھ ملنے والا مسبوق جماعت کا ثواب پالے گا اگرچہ امام کے ساتھ اس کے قاعدہ نہ کیا ہو؛ اس طرح کہ اس نے تکبیرِ تحریمہ کہی اور امام نے سلام پھیر دیا ہو؛ کیونکہ اس نے امام کے ساتھ نماز کا ایک رکن پا لیا ہے لیکن اس کا ثواب اس شخص سے کم ہو گا جس نے شروع سے امام کے ساتھ نماز ادا کی؛
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم۔
 

Share this:

Related Fatwas