سجدہ شکر اور سجدہ تلاوت میں کیا پڑھ...

Egypt's Dar Al-Ifta

سجدہ شکر اور سجدہ تلاوت میں کیا پڑھا جاتا ہے

Question

سجدہ شکر اور سجدہ تلاوت میں انسان کو کیا پڑھنا چاہیے؟ 

Answer

 الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! جب انسان اللہ تعالیٰ کے شکر کے لئے سجدہ ادا کرنا چاہتا ہو تو اس کے لئے مستحب ہے کہ سجدہ تلاوت جو پڑھا جاتا ہے وہی پڑھے ہیں یعنی وہ یوں پڑھے: ''سَجَدَ وَجْهِي لِلَّذِي خَلَقَهُ، وَشَقَّ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ، بِحَوْلِهِ وَقُوَّتِهِ'' رواه أبو داود والترمذي وصححه والنسائي من حديث عائشة رضي الله عنها، اور امام حاکم نے ﴿فَتَبَارَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ﴾ کا اضافہ کیا ہے۔ اور اس کیلئے یہ پڑھنا بھی مستحب ہے:'' للَّهُمَّ اكْتُبْ لِي بِهَا عِنْدَكَ أَجْرًا، وَضَعْ عَنِّي بِهَا وِزْرًا، وَاجْعَلْهَا لِي عِنْدَكَ ذُخْرًا، وَتَقَبَّلْهَا مِنِّي كَمَا تَقَبَّلْتَهَا مِنْ عَبْدِكَ دَاوُدَ'' رواه الترمذي من حديث ابن عباس رضي الله عنهما وصححه الحاكم۔ اور اس کے کیلئے یہ بھی مستحب ہے کہ یہ نماز کے سجود میں جو پڑھتا ہے وہی پڑھے اور اس کے ساتھ زیادہ سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی حمد اور اس کا شکر بیان کرے۔
سجدہ سہو میں یہ وہی ذکر کرے گا جو نماز کے سجدوں میں کرتا ہے۔ اگر سجدہ سہو کا سبب جان بوجھ کر سرزد نہیں ہوا توبعض اہل علم نے یہ ذکر بھی مستحب قرار دیا ہے:'' سبحان من لا ينام ولا يسهو'' اور اگر سجدہ سہو کا سبب جان بوجھ کر سرزد ہوا ہے تو اس کے مطابق استغفار کرے۔
والله سبحانه وتعالى اعلم۔

 

Share this:

Related Fatwas