رمضان المبارک کے مکمل روزے رکھنے کیلئے ماہواری کو مؤخر کرنے والی ادویات استعمال کرنا
Question
کیا عورت کیلئے یہ جائز ہے کہ رمضان المبارک کے روز مکمل کرنے کیلئے ادویات کے ذریعے سے ماہواری کو مؤخر کر دے؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! جی ہاں شرعا جائز ہے بشرطیکہ ڈاکٹر اس بات کی تصدیق کرے کہ ایسا کرنے میں اسے کوئی نقصان نہیں ہوگا، مگر مشیئتِ الٰہی سے موافقت کرنے، اور حیض کے آنے اور اس کے دوران روزہ چھوڑنے میں اللہ تعالی کے فیصلے پر سر خمِ تسلیم کرنے میں زیادہ اجر وثواب ہے۔
والله سبحانه وتعالى اعلم۔